سوچ کے8بنیادی فرق، جو کسی کو بہت کامیاب اور کسی کو ناکام بناتے ہیں

کامیاب اور  ناکام لوگوں میں فرق صرف سوچ کا ہوتا ہے۔  ناکام لوگ دوسروں کی خامیوں پر زیادہ نظر رکھتے ہیں۔ ان کی ٹیم میں اگر کوئی کام پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سارا کریڈٹ خود ہی سمیٹ لینا چاہتے ہیں۔ لیکن غلطیوں کا الزام دوسروں پر تھوپتے ہیں ناکام لوگ دن کا اہم وقت ٹی وی دیکھنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں نئی چیزوں کو سیکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انھیں سب پتا ہے۔ اکثر اوقات ان کا موضوع بحث لوگوں کی ذات ہوتی ہے۔ یہ  لوگوں کو کامیاب ہوتے دیکھ کر جلتے ہیں اور دل ہی دل میں دوسروں کی ناکامی چاہتے ہیں۔ وہ اپنے مخالف یا ستم گر سے بدلہ لینے کی کسک دل میں رکھتے ہیں

اس کے برعکس جو لوگ ورلڈ کلاس کامیابیاں حاصل کرتے ہیںان کی سوچ پر تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ  لوگوں میں چھپی خوبیوں کو تلاش کرتے ہیں۔ کامیاب منصوبوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیتے ہیں۔ جس سے انھیں اپنی ٹیم کا اعتماد اور محبت ملتی ہے۔ وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے اور ان سے سیکھتے ہیں۔ وہ ٹی وی دیکھنے سے زیادہ وقت کتابیں پڑھنے میں گزارتے ہیں۔ کامیاب لوگ ہر وقت نئی چیزیں سمجھنے اور سیکھنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ یہ لوگوں کی ذات پر نہیں آئڈیاز پر سوچتے اور بات کرتے ہیں۔ ایسے لوگ دل سے دوسروں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو کامیاب کروانے کے لیے اپنا دیوالیہ نکال لیتے ہیں۔ بلکہ ہر انسان کے خوابوں کی تکمیل میں جتنی بن پڑے بے لوث مدد کرتے ہیں۔

اور یہ کہ کامیاب لوگ کسی سے بدلہ لینے کا بوجھ سر پر نہیں اٹھائے پھرتے۔ بلکہ معاف کر کے اپنی ساری توجہ اپنی کامیابی کی طرف لگاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *